FmD4FRX3FmXvDZXvGZT3FRFgNBP1w326w3z1NBMhNV5=
items

Local News Update in Dera Ismail Khan: Health and Civic Issues Resurface

ڈیرہ اسماعیل خان نیوز     مورخہ10.12.2023

٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ میں ناقص صفائی کے انتظامات، جابے جا گندگی کے ڈھیر، مختلف سڑکوں سمیت سرکلر روڈ پر پانی کا چھڑکاﺅ نہ ہونے کے باعث اڑتی مٹی اور دھول شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میونسپل کمیٹی کی ناقص صفائی کی صورتحال شہریوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہر بھر گلی محلوں میں جابیجا گندگی کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں جس سے موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جبکہ شہر بھر کی سڑکیں اور مین بازار میں اڑتی ہوئی مٹی دھول کے باعث شہری دمے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے سرکلر روڈ سمیت بازار میں پانی کا چھڑکاﺅ کیا جائے۔

٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ نواب میں اٹھارہ سالہ نوجوان اتفاقی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقے نواب میں اٹھارہ سالہ نوجوان محمد سہیل ولد محمد رمضان گھر میں اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث اچانک پسٹل کی گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا ،نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ۔ 

٭٭٭





ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تحصیل پروآ میں جمعیت علمائ اسلام کے میانخیل گروپ پروارجاری،پروآشہرمیں ملک ارشدنویدپروآ،چاندنہ سے پیرخالدمنیرشاہ،گرہ گامہ سے یاسین بلوچ اورگاو¿ں بوبہ سے ملک سلیمان نے میانخیل گروپ کوخیربادکہ کرجمیعیت علمائ اسلام میں شمولیت اختیار کر لی۔شمولیتی تقاریب میں مولانا لطف الرحمان ،سردار شاہدلطیف خان بلوج،مطیع اللہ خان بابڑ اور ملک عارف جلیل سمیت دیگرشخصیات شامل تھیں اس موقع پر مولانا لطف الرحمان اور سردار شاہد لطیف خان بلوچ سمیت دیگرمقررین کاکہناتھاکہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی جمعیت علمائ اسلام کاان شائ اللہ مقدربن چکی ہے جس کاثبوت دیگرسیاسی جماعتوں اور گروپس کوچھوڑکراہم شخصیات کی جمعیت علمائ اسلام میں شمولیت ہے جمعیت علمائ اسلام کی سیاست کامحورخدمت خلق ہے جمعیت علمائ اسلام کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفاد پرعوامی خدمت کوترجیح دی ہے انشائ اللہ مخالفین شکست سے دوچارہونگے اور جمعیت علمائ اسلام اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے عوامی خدمت کے

0/Post a Comment/Comments

73745675015091643

side